عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ: ایرانی اسپیکر کی خاتون ایرانی کھیلاڑی کو مبارکباد

تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خاتون ایرانی کھیلاڑی 'کیمیا علیزادہ' کو بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیزادہ کی شاندار کارکردگی ایرانی خواتین کے مضبوط عزم اور ارادوں کی علامت ہے.

'علی لاریجانی' نے ہفتہ کے روز اپنے اپنے انسٹا گرام صفحے پر مزید کہا ہے کیمیا علیزادہ نے چوٹ کے باوجود عالمی مقابلوں میں بہادری سے حصہ لیا اور دوسری پوزیشن کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے نام کو ایک بار پھر روشن کردیا.

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون ایرانی کھیلاڑی کی اعلی کارکردگی اور چاندی تمغے نے قوم کے دل کو خوش کیا ہے.

علی لاریجانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی خواتین کی ملکی اور غیرملکی مقابلوں میں کامیابی کا سلسلہ جاری رہے گا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نامور خاتون تائیکوانڈو کھیلاڑی 'کیمیا علیزادہ' نے 2017 بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا جو کہ عالمی چیمپئن شپ کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی ایرانی خاتون کھیلاڑی کا پہلا تمغہ ہے.

تائیکوانڈو فڈریشن کےمطابق، 23ویں عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں دنیا کے 183 ممالک سے 973 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا جو 24 سے 30 جون تک جاری رہے.

٢٧٤**