تاتارستان اور مشرقی آذربائیجان کے اعلی عہدیداروں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ماسکو - ارنا - ایران کے مشرقی آذربائیجان اور روس کے علاقے تاتارستان کے اعلی عہدیداروں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

تاتارستان كے مركزي شہر قازان ميں ايراني وفد كے سربراہ تبريز شہر كے ميئر صادق نجفي نے تاتارستان كے نائب وزير اعظم آربرت كريموف سے ملاقات كي جس ميں باہمي دلچسپي كے امور پر بات چيت ہوئي.

اس نشست ميں ايراني قونصل جنرل بھي موجود تھے ايراني وفد كے سربراہ نے دونوں علاقوں كے درميان گہرے تاريخي پس منظر كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم تاتارستان كے سرمايہ كاروں كي مشرقي آذربايجان كے صوبے ميں سرمايہ كاري كا خيرمقدم كرتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران كے مشرقي آذربائيجان كے صوبے ميں مختلف صنعتي يونٹس كے قيام كے لئے تاتارستان كے سرمايہ كاروں كے لئے منافع بخش اور پركشش مواقع موجود ہيں.

انہوں نے مشرقي آذربائيجان اور تاتارستان كے درميان براہ راست پروازوں پر زور ديا اور كہا كہ اس سے دونوں ممالك كے درميان عوامي رابطوں كے فروغ ميں مدد ملے گي.

تبريز شہر كے ميئر نے اپنے ہم منصب قازان كے ميئر سے بھي ملاقات كي جس ميں دونوں شہروں كے درميان مختلف شعبوں ميں روابط كے فروغ پر زور ديا گيا.

اس ملاقات كے بعد ايك معاہدے پر دستخط بھي ہوئے جس ميں دونوں شہروں كو جڑواں شہروں كا نام ديا گيا.

*1*271**