عالمی اسلامی ریڈیو اور ٹی وی کانفرنس میں شرکت کیلئے 350 غیرملکی مہمان ایران پہنچ گئے

مشہد - ارنا - ایران کے مذہبی شہر 'مشہد' میں ہونے والی نویں بین الاقوامی اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کانفرنس میں شرکت کے لئے اب تک 350 غیرملکی مہمان پہنچ چکے ہیں.

مشہد بدلیہ کے ڈائریکٹر 'سید رحمان میرزائیان' نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس کل بروز اتوار منعقد ہوگی جس میں اسلامی ممالک کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے 600 مہمان شرکت کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں اسلامی ممالک کے 270 نشریاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے.

سید رحمان میرزائیان نے کہا کہ اس کانفرنس کا عنوان 'مشہدالرضا، اسلامی تہذیب اور ثقافت کا مرکز'، ہے اس کے انعقاد سے عالم اسلام کو مشہد کی روشن صلاحیتوں کو مزید اُجاگر کیا جاسکتا ہے.

واضح رہے کہ اسلامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (ISESCO) میں شریک 57 ممالک نے 2017 کے لئے ایشیا میں اسلامی ثقافتی دارالحکومت کے لئے مشہد کو منتخب کیا.

٢٧٤**