ایران پولینڈ میں منعقدہ 83 ویں بین الاقوامی لائبریری کانفرنس میں شرکت کرے گا

تہران - ارنا - ایران کی قومی لائبریری اور آرکائیو تنظیم کا ایک وفد پولینڈ میں منعقدہ 83 ویں عالمی لائبریری اور علمی اداروں کی کانفرنس (IFLA) میں شرکت کرے گا.

ايران كي قومي لائبريري اور آركائيو ادارے كے نائب سربراہ غلام رضا اميرخاني نے بتايا كہ عالمي لائبريري اور علمي اداروں كي كانفرنس (IFLA) كا 82ويں اجلاس امريكہ ميں منعقد ہوا جس ميں ايران سياسي مسائل كي وجہ سے شركت نا كرسكا تھا.

انہوں نے كہا كہ پولينڈ ميں منعقدہ 83 ويں عالمي لائبريري كانفرنس ميں ايران كي جانب سے ايك وفد شركت كرے گا اور مختلف موضوعات پر 5 مضامين سميت ڈيجيٹل لائبريريوں اور انفارميشن ريكوري كے حوالے سے بريفينگ دي جائے گي.

پولينڈ كے شہر وروكلا ميں 19 سے 25 اگست 2017 تك 83 ويں بين الاقوامي لائبريري كانفرنس منعقد كي جائے گي.

271**