بجٹ میں اصلاحات اور غیرضروری اخراجات میں کمی حکومت کی اہم ترجیح ہے: نائب ایرانی صدر

تہران - ارنا - نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ 12ویں حکومت کی پہلی ترجیح بجٹ میں اصلاحات، غیرضروری اخراجات کو کم کرنا اور کاروباری ماحول کی اصلاح ہے.

يہ بات 'اسحاق جہانگيري' نے ہفتہ كے روز 27ويں مالياتي اور غيرملكي كرنسي كي پاليسيوں كي سالانہ كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني سائنسدانوں اور اقتصادي ماہرين كو ايراني قوم كے مسائل اور مشكلات كے حل كرنے كے لئے حكومت كي مدد كرنا چاہيئے.

انہوں نے كہا كہ ايراني گيارھويں حكومت اقتصادي، سياسي اور ثقافتي شعبوں ميں اپني سنجيدہ پاليسيوں كے ساتھ بڑے چيلينجوں كو دور كرسكتي ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ غيرملكي كرنسي ماركيٹ ميں منيجمنٹ اور استحكام ايراني موجودہ حكومت كي كاميابيوں ميں سے ايك اور ايراني جوانوں كي بے روزگاري كے مسائل كو حل كرنے كے لئے سرمايہ كاري اور بين الاقوامي منڈيوں ميں غيرتيل مصنوعات كي برآمدات ناگزير ہے.

نائب ايراني صدر نے كہا كہ چھٹے ترقياتي پروگرام كے تحت غير ملكي فنڈنگ 50 ارب ڈالر سے زائد ہے اور بينكاري نظام ميں اصلاحات ضروري ہيں.

تفصيلات كے مطابق، ايراني دارالحكومت تہران ميں ہفتہ كے روز 27 ويں مالياتي اور غيرملكي كرنسي كي پاليسيوں كي سالانہ كانفرنس كا انعقاد كيا گيا جس ميں نائب ايراني صدر 'اسحاق جہانگيري'، ايراني مركزي بينك كے سربراہ 'ولي اللہ سيف' اور ايراني وزير خزانہ 'علي طيب نيا' نے شركت كي.

*9393*274**