اعلی سطحی یورپی سائنسی وفد کا دورہ ایران متوقع

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی 'خوارزمی یونیورسٹی' کی دعوت پر یورپی یونین کے اعلی سائنسی اور تکنیکی وفد کل بروز اتوار ایران کا اہم دورہ کرے گا.

یہ بات خوارزمی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی سائنسی تعاون امور 'غلامرضا کریمی' نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی خوارزمی یونیورسٹی کی میزبانی میں یورپی یونین کے 37 اعلی سائنسی اور ٹیکنالوجی وفد 2 سے 4 جولائی تک ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے.

کریمی نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے اعلی حکام کی موجودگی میں بڑی منصوبہ بندی اور فیصلوں کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کا مشترکہ کام گروپ قائم کیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ خوارزمی یونیورسٹی کے سربراہ ایران میں یورپی علوم کے مطالعہ کے حوالے سے تقریر کریں گے.

خوارزمی یونیورسٹی کے عہدیدار نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں یونیورسٹیوں کے سربراہوں اور اعلی حکام دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے مسائل پر تبادلہ اور خوارزمی یونیورسٹی کا دورہ کریں گے.

انہوں نے کہا کہ پیر اور منگل کے روز ایرانی یونیورسٹیوں کے 100 اعلی حکام اور یورپی حکام کی موجودگی میں ایک مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد جس میں تحقیقی اور تعلیمی منصوبوں، طالب علموں اور اساتذہ کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کریں گے.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دسمبر کو خوارزمی یونیورسٹی میں اسٹریٹجک اسٹڈیز، ہیومن سیکورٹی اسٹڈیز، پانی علوم، توانائی، ماحولیات اور نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے یورپی علوم کا مرکز قائم کیا گیا.

9393*274**