خاتون ایرانی کھیلاڑی نے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی نامور خاتون تائیکوانڈو کھیلاڑی 'کیمیا علیزادہ' نے 2017 بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا جو کہ عالمی چیمپئن شپ کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی ایرانی خاتون کھیلاڑی کا پہلا تمغہ ہے.

تائیکوانڈو فڈریشن کےمطابق، 23ویں عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں دنیا کے 183 ممالک سے 973 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا جو 24 سے 30 جون تک جاری رہے.

کیمیا علیزادہ نے اپنے پہلے میچ میں 14-9 کے نتیجے سے اپنی چلی کی حریف کو آسانی سے شکست دے دی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی 36- 22 کے نتیجے سے کینیڈین کھیلاڑی کے مقابلے میں فتح حاصل کرلی.

کیمیا علیزاده نے تیسرے، چوتھے اور پانچویں مراحل میں چینی، کروشیائی اور روسی حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

خاتون ایرانی کھیلاڑی نے فائنل مرحلے میں آئیوری کوسٹ کی کھیلاڑی کے مقابلے میں کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکیں اور 9-19 کے نتیجے کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

9410٭274٭٭