عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی کی دوسری پوزیشن

تہران - ارنا - ایرانی کھیلاڑی 'میر ہاشم حسینی' نے بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، عالمی تائیکوانڈو کے مقابلوں کا انعقاد 24 سے 30 جون تک اطالوی شہر موجو میں کیا گیا جس میں 183 ممالک سے 973 تائیکوانڈو کے کھیلاڑیوں نے حصہ لیا.

ان مقابلوں میں نوجوان ایرانی کھیلاڑی میرہاشم حسینی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے.

میرہاشم حسینی نے جمعرات کے روز ان مقابلوں کے مختلف مراحل میں اپنے مراکشی، امریکی، ترک اور چینی حریفوں کو شکست دی تھی.

9393*274**