صدارتی انتخابات سے سپریم لیڈر اور نظام کی عزت میں مزید اضافہ ہوا ہے: نائب ایرانی صدر

تہران - ارنا - سنئیر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات سے سپریم لیڈر اور ملکی نظام کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

'اسحاق جہانگیری' نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ ایرانی عوام کی حالیہ انتخابات میں شرکت تاریخی تھی اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں.

یاد رہے کہ 19 مئی کو ایرنا میں ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ڈاکٹر 'حسن روحانی' 57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں.

حسن روحانی 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور انہوں نے کل ووٹوں میں سے 57 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے.

ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) نے گزشتہ جمعہ کے روز باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ کہ 5 اگست کو پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایران کے 12ویں صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری ہوگی.

مجلس میں صدارتی حلف برداری سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کی جانب سے ایران کے منتخب صدر کو باضابطہ صدارتی حکم نامہ پیش کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوگی اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ تقریب یکم یا دو اگست کو ہوگی.

٢٧٤**