6 جون، 2017، 10:51 AM
News ID: 3469438
T T
0 Persons
چین کا ایران اور خلیج فارس ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم

تہران - ارنا - چین نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارس خطے میں واقع اس کے جنوبی ہمسایوں کے درمیان باہمی مشاورت اور تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے.

یہ بات کویت میں تعینات چینی سفیر 'وانگ دی یان' نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے خطے میں قیام امن و استحکام کے لئے تہران،بیجنگ تعلقات کے فروغ کو اہم قرار دیا.

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ایران اور اس کے جنوبی ہمسایوں کے درمیان باہمی مشاورت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور ہم اس عمل کی حمایت بھی جاری رکھیں گے.

انہوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے ایران اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہیمشہ علاقائی مسائل کے حل کے مقصد کے لیے ایران اور اپنے جنوبی ہمسائون کے درمیان مشترکہ مذاکرات اور تعلقات کو توسیع دینے کا خواہاں ہے اور اس سمت میں کویت بھی مضبوط اقدامات اٹھایا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ایران اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات سہولت فراہم کرنے کے لیے کچھ موثر اقدامات اٹھایا گیا ہے اور یہ مثبت اقدامات بخوبی سے فائدہ مند ہو سکتے ہیں.

چینی سفیر نے کہا کہ خطی ممالک کی کامیابی کی وجہ پرامن بقائے باہمی کے نقطہ نظر میں ہے اور اگر اسلامی جمہوریہ ایران اور اپنے ہمسائوں کے تعلقات، اس پرامن بقائے باہمی کے رویے کی مبنی پر ہو تو یہ سب ممالک کے لیے مثبت نتائج کا حامل ہو گا.

چینی عہدیدار نے مزید بتایا کہ خطے کے تمام ممالک ترقی اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے انہوں نے ایران اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقائی استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے مزید موثر اقدامات انجام کیا جانا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، پرامن بقائے اور استحکام کی مضبوطی کی حمایت کے لیے بیجنگ کے موقف سے اچھی طرح آگاہ ہیں لہذا مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے.

9410٭274٭٭