27 مئی، 2017، 10:05 AM
News ID: 3468247
T T
0 Persons
روس کا بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ماسکو - ارنا - روس نے صہیونی جیلوں میں بھوک ہڑتال میں شامل فلسطینی قیدیوں کی نازک صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے سنگین انسانی اور سیاسی بحران پیدا ہوگا.

روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان 'ماریا زاخارووا' نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھوک ہڑتال جاری رہنے سے قیدیوں کی صحت کو شدید خطرہ ہوگا.

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے 17 اپریل سے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال سے اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور دوسری جانب فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال سے دستبردار نہیں ہورہے.

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ صہیونی جیلوں میں ساڑھے 6 ہزار فلسطینی قید ہیں جبکہ ان میں سے 1200 قیدیوں نے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہوئے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قیدیوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے.

ناجائز صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینیوں کی 40 روز سے جاری اجتماعی بھوک ہڑتال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے. ان جیلوں میں ٣٠٠ قیدیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.

٢٧٤**