8 مئی، 2017، 10:55 AM
News ID: 3454787
T T
0 Persons
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

یہ بات میجر جنرل 'محمد باقری' نے پیر کے پولیس کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مختلف طریقوں اور سازشوں کے ذریعہ ایرانی قوم کی سلامتی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں.

جنرل باقری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں جانتے ہیں کہ اس ملک کی فوجی جارحیت نہیں کر سکیں گے اور ہم اسلامی نظام اور ملک کے خلاف چھوٹی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے.

انہوں نے دشمن کی نااہلی اور ناکامی کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں اور مفادات کی بد امن کرنے کے لئے دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے مگر خود ہی ناکام ہوجائیں گے.

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک، ایران بارڈر حالیہ افسوسناک واقعے پر اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایران اور پاکستان کی مشرقی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں ناجائز سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت ہونے والے دہشتگردوں کی تربیت اور تیاری کا مرکز بن گیا ہے.

اعلی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ مشترکہ سرحدوں میں ایسے دہشتگرد واقعات کو برداشت نہیں کرتے ہیں اور پاکستانی اعلی حکام کو سرحدی کنٹرول، دہشتگردوں کی گرفتاری اور ان کے مرکز کو بند کرنے کی ذمہ دار ہونا چاہیئے.

9393*274**