مغربی فریق کے وعدوں پر پابند رہنے سے جوہری معاہدہ قائم رہے گا: ایڈمیرل شمخانی

تہران - ارنا - اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی فریقین کے وعدوں پر پابند رہنے سے ایران جوہری معاہدہ بھی قائم رہے گا اور اس عمل کے خلاف کوئی بھی بہانہ یا منفی رویہ دوسرے فریق کے ردعمل کا باعث بن سکتا ہے.

ان خيالات كا اظہار سپريم ليڈر كے نمائندے اور قومي سلامتي كونسل كے سيكرٹري ايڈميرل 'علي شمخاني' نے منگل كے روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے فرانسيسي وزير خارجہ 'يان مارك آئرولٹ' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كيا.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد ايران،فرانس تعلقات كي توسيع بالخصوص سياسي اور اقتصادي شعبوں ميں مشتركہ سرگرميوں كے فروغ كا خيرمقدم كرتے ہيں.



انہوں نے مطالبہ كيا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور فرانس كے درمميان بينكنگ شعبوں ميں موجود ركاوٹوں كو دور كيلئے اقدامات كئے جائيں.



اس موقع پر فريقين نے خطے كي تازہ ترين صورتحال بالخصوص شام اور يمن كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا.



ايڈميرل شمخاني نے فرانس ميں ہونے والي دہشتگردي كاروائيوں اور نہتے عوام كے قتل عام كا ذكر كرتے ہوئے دہشتگردي كے خلاف بلاامتياز كاروائي اور اجتماعي تعاون پر زور ديا.



انہوں نے بتايا كہ دہشتگردي كے خاتمے كيلئے عياسے تمام اچھے اور برے دہشتگرد عناصر كو ختم كرنا ہوگا. دہشتگرد اچھے اور برے نہيں صرف انسانيت كے دشمن ہوتے ہيں.



ايڈميرل شمخاني نے فرانس ميں انقلاب مخالف عناصر اور منافقين كي آزادانہ نقل و حركت كو شديد تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا كہ منافقين كي دہشتگرد تنظيم كي كسي بھي طرح حمايت كا مطلب اسلامي جمہوريہ ايران كو منفي پيغام دينے كے برابر ہے.



شام كے بحران كے حوالے سے انہوں نے بتايا كہ ايران،روس اور تركي كے سہ فريقي تعاون كے ذريعے شام ميں طويل عرصے بعد جنگ بندي كے نفاذ كو عمل ميں لايا گيا اور اس كے بعد آستانہ ميں شامي حكومت اور باغي گروہوں كے درميان مذاكرات بھي منعقد ہوئے.



اعلي ايراني قومي سلامتي كونسل كے سيكرٹري نے اس موقع پر يمن ميں جاري سعودي جارحيت پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے اس حوالے سے يورپي ممالك اور سلامتي كونسل كے مستقل اراكين كي خاموشي پر شديد تنقيد كي.



اس نشست ميں فرانسيسي وزير خارجہ نے كہا كہ ايران اور فرانس كے درميان اقتصادي اور سياسي تعلقات كا مستقبل روشن ہے.



انہوں نے بتايا كہ تہران اور ايئربس كمپني كے درميان جہازوں كي خريداري كے لئے طے پانے والا معاہدہ ايران جوہري معاہدے كي كاميابي اور ايران،فرانس اقتصادي تعلقات كي راہ ہموار ہونے كي علامت ہے.



٢٧٤**