انقلاب كي سالگرہ، بيلاروس ميں ايراني آرٹ نمائش كا آغاز

ماسكو - ارنا - اسلامي انقلاب كي 38ويں سالگرہ كي مناسبت سے بيلاروس كے دارالحكومت منسك ميں ايران كي آرٹ اور ثقافت كي نمائش كا افتتاح ہوگيا.

يہ نمائش منسك ميں واقع ايران كے ثقافتي مركز اور ايران دوستي گھر تنظيم كے تعاون سے منعقد ہوئي.



ايران كے ثقافتي قونصلر سيد عبدالحميد شفائي، ايران دوستي گھر تنظيم كے ڈپٹي سيكرٹري حامد بايرام زادہ سميت بيلاروس كے سنئير ثقافتي عہدہ دار اور مختلف اسلامي ممالك كے سفارتكار كي موجودگي ميں اس نمائش كا افتتاح كيا گيا.



اس نمائش ميں ايران كي اسلامي اور تہذيبي پہنچان كو اجاگر كرنے كے لئے مختلف خطاطي، مصوري، روايتي موسيقي، قالين بافي، دستكاري آرٹ اور ديگر فن پاروں كو شائقين كے لئے پيش كيا گيا ہے.



افتتاحي تقريب ميں بيلاروس ميں مقيم ايراني شہري اور بيلاروسي شہريوں نے بڑي تعداد ميں شريك تھے اور ان كي طرف سے اس نمائش كو خوب پذيرائي ملي.



يہ نمائش 13 فروري تك جاري رہے گي.



٢٧٤**