ایران،آرمینیا وزرائے دفاع کا خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے فروغ پر زور

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا کے وزرائے دفاع نے خطے میں پائیدار سلامتی، امن اور استحکام کو فروغ دینے پر زور دیا.

ايراني وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' نے منگل كے روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے اپنے ارميني ہم منصب 'ويگن ساركيسيان' كے ساتھ ايك ملاقات دوطرفہ تعلقات اور دفاعي شعبوں ميں باہمي تعاون كو بڑھانے كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا



اس ملاقات كے دوران جنرل دہقان نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران 15 ممالك كے ساتھ ہمسايہ ہے اور خطے ميں امن اور سلامتي كے قيام كے لئے كسي بھي كوشش سے دريغ نہيں كرے گا.



ايراني وزير دفاع نے اس بات پر زور ديا كہ ہم سمجھتے ہيں كہ خطے ميں امن اور سلامتي كے قيام صرف سياسي مذاكرات كے ذريعے سے ممكن ہے.



انہوں نے كہا كہ دہشت گردوں كے خلاف مقابلہ كرنا، اسلامي جمہوريہ ايران كي خارجي پاليسي كي اہم ترجيح ہے.



اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ فلسطيني سرزمين ميں غيرقانوني صہيوني بستيوں كي آباد كاري كے خلاف مقابلہ كرنے پر زور ديا.



بريگيڈيئر جنرل دہقان نے كہا كہ ايران اور آرمينيا كے درميان باہمي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے وسيع مواقع موجود ہيں اور ہم اس حوالے سے آرمينيا كے ساتھ مختلف شعبوں ميں تعاون كو بڑھانے كا خيرمقدم كرتے ہيں.



آرمينيائي وزير دفاع نے ايراني قوم اور اپنے ہم منصب كو عشرہ فجر كي آمد اور اسلامي انقلاب كي سالگرہ پر مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ عشرہ فجر اور انقلاب كي كاميابي كي سالگرہ ايران كي تاريخ ميں ايك اہم موڑ ہے.



خطے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے تعميري كردار كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ آرمينيا، ايران كے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے كا خواہاں ہے.



ويگن ساركيسيان نے كہا كہ ان كے دورہ ايران كا مقصد دوطرفہ دفاعي تعاون كي كو توسيع دينا ہے.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ خطے اور ہمسايہ ممالك ميں امن اور سلامتي قائم كرنے ميں اہم كردار ادا كررہا ہے اور ہم اس حالے سے ايران كے موثر كردار كو سراہتے ہيں.



انہوں نے كہا كہ كاراباخ تنازعہ كا فوجي حل نہيں ہے.



آرمينيا كے وزير دفاع نے اس بات پر زور ديا دہشتگردي كے خلاف ايران كے ساتھ باہمي تعاون كے لئے تيار ہيں.



٩٣٩٣*٢٧٤