ایران،فرانس وزرائے خارجہ کی تہران میں ملاقات/ اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے فرانسیسی ہم منصب یان مارک آئرولٹ نے بروز منگل تہران میں ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

ايران،فرانس وزرائے خارجہ نے 1979 انقلاب اسلامي كے بعد پہلي بار مشتركہ اقتصادي كميشن كے اجلاس كے افتتاح كے بعد ملاقات كي.



اس ملاقات كے دوران فريقين نے علاقائي اور بين الاقوامي امور پر تبادلہ خيال كيا.



تفصيلات كے مطابق، فرانسيسي وزير خارجہ گزشتہ پير كي رات ايران كے دارالحكومت تہران پہنچ گئے ہيں.



يان مارك آئرولٹ اس دورے كے موقع پر ايراني صدر حسن روحاني، اسپيكر علي لاريجاني اور اعلي قومي سلامتي كونسل كے سيكرٹري ايڈميرل علي شمخاني كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے اور اس نشست ميں دوطرفہ روابط، مختلف علاقائي اور بين الاقوامي تازہ ترين صورتحال كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا جائے گا.



فرانسيسي وزيرخارجہ كے 100 ركني وفد ميں دفترخارجہ، محكمہ خزانہ و تجارت كے اعلي حكام، 60 فرانسيسي كمپنيوں كے نمائندے اور سنئير صحافي شامل ہيں.



271**