ایران میں پہلے ہائپر بیرک آکسیجن تھراپی میڈیکل سنٹر کا افتتاح ہوگیا

تہران - ارنا - اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے ملک میں تعمیر ہونے والے پہلے ہائپر بیرک آکسیجن تھراپی میڈیکل سنٹر کا افتتاح کردیا گیا.

ايران كے نيول چيف نے آج بروز منگل ہائپر بيرك آكسيجن تھراپي كي ٹيكنالوجي كي سہوليات سے بنائے گئے گلستان اسپتال كا افتتاح كيا.



سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ خامنہ اي كے ملك كي نيول فورسز كو دئے گئے خصوصي احكامات كے پيش نظر ہائپر بيرك آكسيجن تھراپي سينٹر كي تعمير كو عمل ميں لايا گيا.



تفصيلات كے مطابق، ايراني نيوي كے ميڈيكل اسپيشلسٹ اور طبي ماہرين كو ہائپر بيرك آكسيجن تھراپي سينٹر كو چلانے اور خصوصي كورس حاصل كرنے كے لئے جرمني بھيجا گيا. اس مركز ميں دنيا كے جديد ترين اور بين الاقوامي معيار كے مطابق طبي آلات اور ساز و سامان فراہم كيا گيا ہے.



ہائپر بيرك آكسيجن تھراپي سے شديد جھلس جانے والے مريضوں، اعضا كي ٹرانسپلنٹ، آنكھوں سوجن، پلاسٹيك سرجري كے بعد سوزش اور انفي كشن اور كھيلوں كے دوران پيدا ہونے والي بيماري كا علاج كيا جاتا ہے.



۲۷۴**