سیاحت کیلئے ایران میں سیکورٹی کی اچھی فضا قائم ہے: ہسپانوی نیوز ایجنسی

میڈرڈ - ارنا - سپین کے خبررساں ادارے (EFE) کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں منعقدہ بین الاقوامی ٹورسٹ گائیڈز کانفرنس میں غیرملکی مہمانوں کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے ایران میں موجود ثقافتی ورثے اور سیکورٹی کی مضبوط فضا کو سراہا گیا.

ہسپانوي نيوز ايجنسي نے اپني خصوصي رپورٹ ميں مزيد كہا كہ ايراني صدر حسن روحاني اور ايراني ادارہ ثقافت كي خاتون سربراہ زہرا احمدي نے عالمي ٹورسٹ گائيڈز كانفرنس كا افتتاح كيا.



اس رپورٹ ميں مزيد كہا گيا كہ ايراني قيادت نے اس عالمي پروگرام كے موقع پر ايران كے امن پسند موقف اور ملك ميں مغربي سياحوں كو ہميشہ خيرمقدم كئے جانے كو اُجاگر كيا.



ہسپانوي نيوز ايجنسي نے اس كانفرنس ميں موجود غيرملكي شخصيات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران كا سفر كرنے پر غيرملكي سياح اور ٹورسٹ گائيڈز مسرت كا اظہار كر رہے تھے اور ايران كے حوالے سے ان كے ذہنوں ميں ايران كا مثبت چہرہ سامنے آيا ہے.



ہسپانوي ٹور گائيڈز كنفيڈريشن كے چيف فنانشل آفيسر نے تہران كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايران ميں قديمي تہذيب اور شايان شان ثقافت موجود، اور يہاں كے عوام دل سے بہت اچھے ہيں.



انہوں نے كہا كہ ايران ميں امن و امان كي مضبوط صورتحال سے غيرملكي سياحيوں كي آمد ميں مزيد اضافہ ہو رہا ہے.



ہسپانوي نيوز ايجنسي نے اپني رپورٹ ميں مزيد كہا كہ ايران نے تہران اور مغرب كے درميان جوہري معاہدے كے بعد اپني سياحتي پروگرام كي توسيع كے لئے موثر حكمت عملي اپنائي ہوئي جس كا مقصد 2025 تك ايران ميں غيرملكي سياحوں كي آمد كي تعداد كو دو كروڑ تك بڑھانا ہے.



٢٧٤**