خاتون ایرانی رکن مجلس کا اٹلی کے ساتھ سیاحتی تعاون بڑھانے پر زور

تہران - ارنا - ایران کی خاتون رکن پارلیمنٹ اور ایران،اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیاحتی صنعت کے فروغ کے مقصد سے اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

يہ بات 'پروانہ سلحشوري' نے گذشتہ روز ايران ميں تعينات اطالوي سفير كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے بتايا كہ ايران، اٹلي كے ساتھ سياحتي، آرٹ اور ثقافت كي نمائش كے انعقاد، آثار قديمہ اور تاريخي،ثقافتي مقامات كي بحالي اور تعميرنو كے حوالے سے باہمي تعاون كو فروغ دينے كا خواہاں ہے.



انہوں نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہميں اميد ہے كہ موجودہ صورتحال ميں ايران اور اٹلي كے دوطرفہ تعلقات كو مزيد فروغ ديا جائے گا.



خاتون ايراني ركن مجلس نے كہا كہ ايران كي مجلس دونوں ممالك كي پارليمنٹ كے درميان كثيرالجہتي تعلقات كي توسيع كي خواہاں ہے.



انہوں نے ايران اور اٹلي كے درميان تجارتي اور اقتصادي تعاون كو مزيد وسعت دينے كي ضرورت پر بھي زور ديا ہے.



اس موقع پر اطالوي سفير نے كہا كہ ان كا ملك ايران كے ساتھ پارليماني سرگرميوں كو فروغ دينے كا خيرمقدم كتا ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے درميان سياسي، اقتصادي اور ثقافتي شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات بڑھانے كي ضرورت ہے.



۹۳۹۳*۲۷۴**