ہنگری، ایران کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون میں فروغ

بلغراد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات صحت، میڈیکل سائنس اور طبی علوم کے شعبوں کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے ہنگری کا دورہ کیا اور مزبان ملک کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

اس اجلاس ميں ہنگري كي جامعات ميں ايراني طلبہ اور طلباء كے لئے اسكالرشپ اور تعليمي مواقعوں كي فراہمي اور دونوں ملكوں كي جامعات ميں تعاون ميں فروغ كے حوالے سے اتفاق كيا گيا.



ايران كي وزارت صحت كے تعليمي سروس سينٹر،علاج اور طبي تعليم كے سربراہ رامتين حديقي اور اسي وزرات كے طلباء امور كے ڈائريكٹر ابراہيم حاجي زادہ اور تہران طبي علوم يونيورسٹي كے بين الاقوامي امور كے نائب سربراہ علي خردمند نے ہنگري كي يونيورسٹيوں ميں 100 سے زائد ايراني طلبہ اور طالبات كے لئے اسكالرشپ كے طريقہ كار كے كا جائزہ ليا.



ہنگري ميں تعيينات ايراني سفير غلام علي رجبي يزدي كے مطابق ہنگري كي مختلف جامعات ميں 1500 سے زائد ايراني طلباء اعلي تعليم حاصل كررہے ہيں جن كي مشكلات اور مسائل كے حل كے لئے ايراني سفارت خانہ اپنا كردار ادا كررہاہے.



271**