صدر روحاني كي ايران،تنزانيہ سرمايہ كاري تحفظ كي مفاہمت كے قانون كي توثيق

تہران - ارنا - ايراني صدر 'حسن روحاني' نے اسلامي جمہوريہ ايران اور تنزانيہ كے درميان سرمايہ كاري كي حوصلہ افزائي اور باہمي تحفظ كي مفاہمت كے قانون كے اجرا كے حوالے سے متعلقہ حكام كو حكم جاري كئے ہيں.

ايراني مجلس (پارليمنٹ) نے 14 نومبر 2016 كو ايران، تنزانيہ كے درميان سرمايہ كاري كي حوصلہ افزائي اور باہمي تحفظ كي مفاہمت كي توثيق كي جس كے بعد گارڈين كونسل نے اس مفاہمت كي منظوري دے دي.



اس معاہدے كے قانون كے اجرا سے ايران اور جمہوريہ تنزانيہ كے درميان سرمايہ كاري كي حوصلہ افزائي اور باہمي تحفظ كے حوالے سے دوطرفہ تعاون كو مزيد فروغ ملے گا.



*9393*271**