30 جنوری، 2017 8:37 PM
News Code: 3399331
0 Persons
آذری صدر عنقریب ایران کا دورہ کریں گے

تہران - ارنا - ایران میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر کا کہنا ہے کہ آذری صدر 'الہام علی اوف' جلد مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

يہ بات 'بنياد حسن اوف' نے پير كے روز ايراني مجلس (پارليمنٹ) كي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كيٹي كے سربراہ 'علاء الدين بروجردي' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ آذري شہريوں كو ايران جانے كے لئے ويزوں كي ضرورت نہيں پڑے گي او رواں سال كے پہلے مہينے سے ايراني شہريوں كے لئے آذربائيجان كا سفر كرنے كے لئے اليكٹرانك ويزوں كے حصوصل كو آسان بنا ديا جائے گا.



انہوں نے كہا كہ جمہوريہ آذربائيجان، اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ سياسي، اقتصادي، ثقافتي اور تجارتي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو مزيد فروغ دينے كا خواہاں ہے.



آذري سفير نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ اور قريبي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور آذربائيجان كے درميان پارليماني اور سياسي تعاون كو بھي مزيد وسعت دينے كي ضرورت ہے.



اس موقع پر سنئير ايراني ركن پارليمنٹ نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان باہمي تعاون كو مزيد فروغ دينے كے لئے مثبت فضا قائم ہوئي ہے.



علاء الدين بروجردي نے ايران،آذربائيجان تعاون بڑھانے كے لئے مشتركہ تعاون كميشن كے اجلاس كو مسلسل انعقاد كرنے پر زور ديا.



٢٧٤**