ایران کی کینیڈا کے اسلامی مرکز پر حملے کی شدید مذمت

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے پیر کے روز کینیڈا کے شہر 'کیوبیک' میں واقع اسلامی مرکز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمي' نے اپنے ايك بيان ميں كيوبيك شہر كے اسلامي مركز پر حملے كو غيرانساني و مجرمانہ فعل قرار ديتے ہوئے اس واقعے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے ساتھ اپني تعزيت كا اظہار كيا.



انہوں نے مزيد بتايا كہ جيسا كہ پہلے بھي بتاچكے ہيں كہ دہشتگردوں كي كوئي سرحد نہيں اور كيوبيك حملے كے بعد ايك بار پھر يہ بات ثابت ہوتي كہ دہشتگرد اور انتہاپسند اپني غيرانساني كاروائيوں كے لئے صرف بعض مخصوص ملك نہيں بلكہ وہ دنيا كے كسي بھي كونے ميں اپنے شيطاني اقدامات كو سرانجام ديتے ہيں.



بہرام قاسمي نے اس بات پر زور ديا كہ دہشتگردي كي لعنت كے خاتمے كے لئے بين الاقوامي اور علاقائي يكجہتي اور تعاون ناگزير ہے.



تفصيلات كے مطابق، كينيڈا كے شہر كيوبيك سٹي ميں واقع مسجد ميں گزشتہ رات نماز عشا ادا كي جا رہي تھي كہ مسلح افراد نے مسجد كے ہال ميں گھس كر اندھا دھند فائرنگ كر دي جس كے نتيجے ميں 6 نمازي شہيد اور متعدد زخمي ہو گئے.



پوليس حكام كے مطابق مسجد پر حملے كے بعد سرچ آپريشن ميں 2 مشتبہ افراد كو گرفتار كر ليا گيا ہے.



٢٧٤**