ایران ہمارا دیرینہ دوست اور مخلص ہمسایہ ملک ہے: روسی وزیر خارجہ

تہران - ارنا - روسی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا دیرینہ دوست اور مخلص ہمسایہ ملک ہے.

يہ بات 'سرگئي لاوروف' نے پير كے روز اسلامي جمہوريہ ايران اور روس كے درميان تعلقات كي 515 ويں سالگرہ كي مناسبت سے منعقدہ ايك مشتركہ كانفرنس كے نام اپنے پيغام ميں كہي.



اس كانفرنس ميں روسي وزير خارجہ كے پيغام كو پڑھا گيا جس كے مطابق، انہوں نے كہا كہ ايران اور روس كے درميان مساوات، باہمي احترام، دوستي اور اعتماد تعميري تعلقات كي اہم خصوصيات ميں سے ہيں.



انہوں نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ خارجي پاليسي، دفاعي، اقتصادي اور ثقافتي تعلقات كي توسيع كا بھرپور خيرمقدم كرتے ہيں.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دونوں ممالك كے حكام كے درميان طے ہونے والے معاہدوں كے تحت ايران اور روس كے درميان دہشت گردي سے مقابلہ كرنا، علاقائي اور بين الاقوامي سلامتي سميت شامي بحران كے سياسي حل كے حوالے سے باہمي كوششوں كا سلسلہ جاري ركھيں گے.



*9393*271**