تہران عمارت سانحے میں شہید ہونے والے ایرانی فائر فائٹرز کے تشیع جنازے

تہران - ارنا - ایرانی دارالحکومت تہران کی کثیرالمنزلہ عمارت آتشزدگی کے سانحے میں شہید ہونے والے 16 بہادر فائر فائٹرز کا آج بروز پیر تہران میں جنازہ ادا کیا گیا.

شہيد فائر فائٹرز كي نماز جنازہ سنئير ايراني مذہبي رہنما آيت اللہ امامي كاشاني كي امامت ميں تہران كے مصلي گروانڈ ميں ميں ادا كي گئي.



اس موقع پر سپريم ليڈر آفس كے سربراہ آيت اللہ محمدي گلپايگاني، سنئير نائب ايراني صدر اسحاق جہانگيري، اراكين پارليمنٹ، اعلي سركاري اور فوجي حكام سميت غيرملكي سفير اور ديگر اہم شخصيات شريك تھيں.

فائر فائٹرز شہيدوں كے جسد خاكي تہران كي بہشت زہرا قبرستان ميں تدقين ہوں گے.



١٩ جنوري كو پيلاسكو عمارت كے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تهے. اس افسوسناك سانحے ميں ١٦ فائر فائٹرز سميت ٢٠ افراد شہيد ہوگئے.



پيلاسكو' تجارتي مركز تہران ميں 1962 ميں تعمير كيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلي بار بننے والي جديد اور بلند عمارت تهي.



اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشي فليٹس اور كپڑوں كي وركشاپس قائم تهيں.



عمارت ميں نامعلوم وجوہات كي بنا پر آگ لگي تهي جسے بهجانے كے لئے امدادي كاروائياں جاري تهي كہ اسي دوران پوري عمارت زمين بوس ہوگئي.



٢٧٤**