قومی مفادات کے تحت دنیا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں: ایرانی صدر

تہران - ارنا - ایرانی صدر نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی راہ اور مشن کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیگانوں کو نہ مانتے ہیں نہ ان سے خوفزدہ، خوفزدہ بلکہ اپنی قوم کے مفادات کی خاطر تمام دنیا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.

ان خيالات كا اظہار صدر مملكت 'حسن روحاني' نے پير كے روز اپنہ كابينے كے ہمراہ انقلاب اسلامي كي 38ويں سالگرہ كي آمد كے موقع پر (عشرہ فجر) اسلامي انقلاب كے باني حضرت امام خميني (رہ) كي مزار پر حاضري كے بعد گفتگو كرتے ہوئے كيا.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ مسلمان، انقلابي اور ايراني ہماري پہنچان ہيں اور اپني قوم اور ملك كے بہتر مفادات كے لئے عالمي برادري كے ساتھ تعميري تعلقات كے خواہاں ہيں.



صدر روحاني نے بتايا كہ ايراني قوم، امام خميني (رہ) كے افكار كو زندہ ركھے گي اور ہر سال شايانِ شان طريقے سے اپنے رہبر كي ياد ميں اكھٹا ہونے سے دنيا والوں كے سامنے يہ بات واضح كرنا چاہتے ہيں كہ اگر آج امام خميني (رہ) ہمارے درميان موجود نہيں تو ان كي راہ اور مشن ضرور موجود ہے.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ امام خميني (رہ) كے احكامات اور طريقوں پر من و عن عمل كركے ملك ميں اسلامي انقلاب كي كاميابيوں كا سلسلہ جاري رہے گا.



تفصيلات كے مطابق، ايراني صدر اور ان كي كابينہ نے انقلاب اسلامي كے باني حضرت امام خميني كے مزار سميت اعلي ايراني رہنما اور سابق صدر مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے مزار پر حاضر ہوكر فاتحہ پڑھي.



اسلامي انقلاب كي 38ويں سالگرہ كے موقع پر دارالحكمت تہران سميت ايران كے مختلف شہروں تقريبات منعقد كيا جائے گا.



ايراني قوم عشرہ فجر كي مناسبت سے پورے ملك ميں نكالے جانے والے جلوسوں ميں بھرپور شركت كرتے ہوئے اپني اسلامي حكومت، باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ امام خامنہ اي سے وفاداري كا ثبوت پيش كرے گي.



٢٧٤**