آسکر اکیڈمی کا امریکہ میں نامور ایرانی فلم ساز کی آمد پر پابندی پر افسوس کا اظہار

تہران - ارنا - امریکہ کی سائنس اور آرٹس اکیڈمی ( آسکر) نے صدر ٹرمپ کے حالیہ حکم کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ نامور ایرانی فلم ساز 'اصغر فرہادی' کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

لاس اينجلس ٹائمز كے مطابق، آسكر اكيڈمي كے ترجمان نے ايك بيان ميں كہا كہ عالم شہرت يافتہ ايراني فلم ساز اصغر فرہادي كے امريكہ ميں داخلے پر پابندي عائد ہونے سے وہ آسكر پروگرام ميں شريك نہيں ہوسكيں گے جو نہايت افسوس كي بات ہے.



تفصيلات كے مطابق، ايراني اداكارہ ترانہ علي دوستي نے نئے امريكي صدر كے نسل پرست ويزا اقدامات كي وجہ سے امريكہ ميں منعقد ہونے والي آسكر ايوارڈ كي تقريب كا بائيكاٹ كرديا.



آسكر ايوارڈ يافتہ ايراني فلم ساز 'اصغر فرہادي' كي بنائي گئي فلم 'دوكاندار' نے امريكي قومي فلم سوسائٹي ميں غيرملكي زبان كي بہترين فلم كا ايوارڈ اپنے نام كر ليا ہے.



۹۳۹۳*۲۷۴**