ايراني قوم شہيد فائرفائٹرز کي جرات مندي پر فخر کرتي ہے: آيت اللہ خامنہ اي

تہران - ارنا - ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران عمارت آتشزدگی کے سانحے میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ این شہیدوں نے ایک بار پھر ملک میں جذبہ شہادت اور جرات مندی دیکھائی ہے جس پر پوری قوم ان پر فخر کرے گی.

یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں آتشزدگی کی باعث زمین بوس ہونے والی پیلاسکو عمارت کے سانحے میں شہید فائر فائٹرز کی یاد میں اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی.



انہوں نے اس سانحے کے بعد گزشتہ دس دنوں میں تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کے عمل میں شریک امدادی اہلکاروں اور تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا.



سپریم لیڈر نے فرمایا کہ شہید ہونے والے فائر فائٹرز نے ایک بار پھر ملک میں آٹھ سالہ جنگ کی طرح قربانی کے جذبہ کو دیکھایا اور ثابت کردیا کہ ایران کے دلیر عوام جہاں بھی خطرہ اور قربانی دینے کا وقت آئے اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے گریز نہیں کریں گے.



انہوں نے مزید فرمایا کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز نے اس سانحے میں لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے بے خوف ہر کر جرات مندی دیکھائی اور اس راہ میں شہید بھی ہوگئے جسے ہماری قوم ہرگز نہیں بھول سکتی.



آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بار پھر تہران عمارت سانحے میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز اور ایرانی شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی.



274**