ايراني وزير خارجہ کي افغانستان ميں اقوام متحدہ کے اعلي نمائندے سے ملاقات/ اہم امور پر تبادلہ خيال

تہران - ارنا - ايراني وزير خارجہ نے افغانستان ميں اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل کے خصوصي نمائندے کے ساتھ ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خيال کيا.

ايراني وزير خارجہ 'محمدجواد ظريف' نے اتوار کے روز ايران کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان ميں تعينات اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل کے خصوصي نمائندے 'ٹاڈا ميجي ياماموٹو' کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.



انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ اور افغانستان میں اس تنظیم کے دوسرے اداروں کے ساتھ افغانستان میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی تعاون کے لئے تیار ہے.



انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ افغانستان کی حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں امن اور سلامتی قائم کرنا اور اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرنا ہماری اہم خارجی پالیسی ہے.



اس موقع پر یاماموٹو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کی حمایت اور اس ملک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے مگر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد اس ملک کی سلامتی کی صورتحال بگڑی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے اسی لئے ایران کی مدد کرنا ضروری ہے.



*9393*271**