IR8 جوہری سنٹری فیوج مشین کی تیاری ایران کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی علامت ہے: سینئر ایرانی مذاکرات کار

تہران - ارنا - اعلي ايراني جوہري مذاکرات کار اور نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ IR8 اور IR6 دو سنٹری فیوج مشینوں کی پیداوار ایرانی قوم اور جوہری سائنسدانوں کی سائنسی اور تکنیکی ترقی اور قومی فخر اور وقار کی نشانی ہے.

سينئر ايراني جوہري مذاكرات كار 'سيد عباس عراقچي' نے ہفتے كے روز اپنے انسٹاگرام پيغام ميں كہا كہ اس موجودہ سياسي بحران ميں IR8 اور IR6دو جوہري سنٹري فيوج مشينوں كي تياري اسلامي جمہوريہ ايران كے لئے ايك انتہائي اہم اور اسٹريٹجك كاميابي ہے.



تفصيلات كے مطابق ايراني جوہري توانائي ادارے نے ايك بيان ميں كہا كہ ايراني جوہري سائنسدانوں كے ذريعے IR8 اور IR6 دوسنٹري فيوج مشينوں كا كام شروع كرديا گيا ہے.



*9393*271**