ایرانی وزارت خارجہ میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی طلبی

تہران - ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو امریکہ کے مفادات کے محافظ کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کي جانب سے مسلم تارکين وطن پر پابندياں عائد کرنے کی وجہ سے طلب کیا اور ان کو ایک احتجاجی نوٹس جاری کیا.

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمي' نے کہا کہ ايراني وزارت خارجہ کے منيجينگ ڈايريکٹر برائے امريکي امور 'محمد رضا کشاور زادہ' نے سوئٹزرلينڈ کے سفير کو طلب کيا اور احتجاجي نوٹس جاري کيا.



انہوں نے کہا کہ امريکي کي جانب سے مسلم تارکين وطن پر پابندي عائد کرنا ايک ناقابل قبول کاروائي ہے اور اقوام متحدہ کے انساني حقوق کنونشن کي خلاف ورزي ہے.



بہرام قاسمي نے کہا کہ ايراني عوام خود ہي ہميشہ امريکہ کي حمايت کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا شکار رہے ہيں اور انتہا پسند دہشت گرد گرہوں کي سازشوں اور چالوں ميں کبھي نہيں آئيں گے.



*9393*271**