35 ویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول کا تہران میں آغاز ہو گیا

تہران - ارنا - ایرانی دارالحکومت تہران کے میلاد ٹاور میں 35 ویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول کا حکومتی عہدیداروں ، فنکاروں اور عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں شاندار افتتاح ہو گیا.

اس فلم فيسٹيول كے افتتاح كے موقع پر ثقافتي امور اور اسلامك گائيڈنس كے وزير سيد رضا صالحي نے بطور مہمان خصوصي شركت كي.



فجر فلم ميلے كا آغاز قرآن پاك كي تلاوت سے ہوا جس كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران كے انقلاب كي سالگرہ كي مناسبت سے نغمہ پيش كيا گيا.



اس موقع پر تہران ميں پلاسكو تجارتي مركز كے آتش زدگي كے واقعے ميں شہيد ہونے والے متعدد فائر فائيٹرز كے ساتھ خراج عقيدت پيش كيا گيا.



35 ويں بين الاقوامي فجر فلم ميلے كے پہلے مرحلے ميں 44 قومي فلموں كي نمائش كي جائے گي

اس ميلے كے پہلے دن ميں، دوسرا گھر، اٹلي اٹلي ، ميرا گھر اور آزاد ايك شرط پر نامي فلميں نمائش كے لئے پيش كي جائيں گي.



ايراني دارالحكومت تہران كے ميلاد ٹاور ميں 35 ويں بين الاقوامي فجر فلم فيسٹيول 9 فروري تك جاري رہے گا.



اس كے اختتام پر بہترين مختصر دستاويزي فلم ، درمياني دستاويزي فلم، بہترين ساؤنڈ، بہترين آرٹسٹك اچيومنٹ، بہترين تصويري ڈيزائن، بہترين موسيقي، ايڈيٹنگ، بہترين اداكار اور اداكارہ كا انتخاب كيا جائے گا اور ان ہنرمندوں كو انعامات اور ايوارڈوں سے بھي نوازا جائے گا.



271**