لبنانی سیاسی رہنما کا امریکی صدر کے حالیہ اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار

بیروت - ارنا - لبنانی سوشلسٹ پروگریسو پارٹی کے سربراہ نے امريکہ کي جانب سے مسلم تارکين وطن پر پابندي عائد کرنے پر شديد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندیاں عائد کرنا ڈونلڈ ٹرمپ بیوقوفی اور پاگل پن کی نشانی ہے.

سينئر لبناني سياستدان 'وليد جنبلاط' نے ہفتے كے روز اپنے ٹوئٹ ميں كہا كہ ٹرمپ كي سوچ رومي شہشنشاہ كاليگولا كي طرح ہے.



تفصيلات كے مطابق كچھ لبناني شہري ڈونلڈ ٹرمپ كے اس اقدام كے بعد لبنان واپس پہنچ گئے ہيں.



امريكي صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ' نے اسلامي جمہوريہ ايران اور دوسرے 6 مسلم ممالك كے شہريوں كو امريكہ داخل ہونے پر پابندياں عائد كر دي ہيں.



اسلامي جمہوريہ ايران اور پوري دنيا كے مسلم ممالك نے ٹرمپ كي حاليہ كاروائي پر اپنے شديد رد عمل كا اظہار كيا ہے.



*9393*271**