ايران ميں جلد جبڑے كي ہڈي كي سرجري كے سب سے بڑے طبي مركز كي تعمير جلد كي جائے گي

نئي دہلي - ارنا - جرمني كي ڈيزلڈارف يونيورسٹي كے ايراني پروفيسر نے كہا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں جبڑے كي ہڈي كي سرجري كے سب سے بڑے طبي مركز كي تعمير جلد كي جائے گي.

يہ بات ' بہنام شكيبائي مقدم' نے اتوار كے روز بھارت كے دارالحكومت نئي دہلي ميں الٹراسونك كے نئے طريقوں كے ذريعے جبڑے اور منہ كي سرجري كي عالمي كانفرنس كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر جرمن بين الاقوامي اكيڈمي كارل زائس كے پروفيسر نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں نئي تكنيك اور مائكروسكوپي كے ذريعے جبڑے كي ہڈي كے علاج كے نئے طريقوں كا آغاز ہوا ہے.



تفصيلات كے مطابق، بھارت كے دارالحكومت نئي دہلي ميں گزشتہ روز كے روز ايران سميت 13 ممالك كي شركت سے الٹراسونك كے نئے طريقوں كے ذريعے جبڑے اور منہ كي سرجري كي عالمي كانفرنس كا آغاز ہو گيا.



*9393*271**