ایران کے ساتھ میڈیا، ثقافتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں: پاکستانی وزیر اطلاعات

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے.

يہ بات محترمہ 'مريم اورنگ زيب ' نے ہفتے كے روز پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير 'مہدي ہنر دوست' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ذرائع ابلاغ ايران اور پاكستان كے درميان دوطرفہ تعلقات كي توسيع ميں اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.



انہوں نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ پاكستان ايراني حكومت اور عوام كے ساتھ ثقافتي تعلقات كو ترقي دينے كا خير مقدم كرتا ہے.



انہوں نے دونوں ممالك كے درميان مشتركہ فلموں، سيريز اور ڈاكومنٹري فلم كے شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كي ضرورت پر زور ديا.



ايراني سفير مہدي ہنر دوست نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران، پاكستان كے ساتھ ميڈيا اور ذرائع ابلاغ كے شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو بڑھانے كا خيرمقدم كرتا ہے.



اس موقع پر ايراني سفير نے مريم اورنگ زيب كو دورہ ايران كي دعوت بھي دي.



*9393*271**