امريكہ كي مسلمانوں كو سفري پابندياں،انتہا پسندوں كے لئے ايك تحفہ ہے: ايراني وزير خارجہ

تہران - ارنا - ايراني وزير خارجہ نے امريكہ كي جانب سے مسلم تاركين وطن پر پابندي پر شديد رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كي جانب سے مسلم ممالك كے شہريوں پر پابندي عائد كرنا انتہا پسندوں اور ان كے حاميوں كے لئے ايك تحفہ ہے.

ايراني وزير خارجہ ' محدجواد ظريف ' نے ہفتے كے روز اپنے ٹويٹر پيغام ميں كہا ہے كہ امريكہ كي جانب سے ايراني اور دوسرے 6 مسلم ممالك كے شہريوں پر پابندياں، امريكہ كے بے بنياد دعووں كي واضح مثال ہے.



انہوں نے كہا كہ امريكہ كي اس كاروائي سے ايران اور مسلم ممالك كے خلاف سازشيں اور دشمني ظاہر ہوتي ہے.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ بين الاقوامي برادري كے درميان مذاكرات اور باہمي تعاون ضروري ہے.



*9393*271**