فرانسیسی وزیر خارجہ کا جلد دورہ ایران متوقع

تہران - ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ 'ژان مارک ارو' 23 جنوری پیر کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی وفد اور فرانس کی کچھ اقتصادی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے.

ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمي نے كہا كہ ايران اور فرانس كے وزرائے خارجہ محمد جواد ظريف اور ژان مارك ارو منگل كے روز دونوں ممالك كے درميان مشتركہ اقتصادي اور تجارتي اجلاس كا آغاز كريں گے.



انہوں نے مزيد كہا كہ فرانسيسي وزير خارجہ كے اس دورے كا مقصد دونوں ممالك كے درميان مشتركہ اقتصادي اورتجارتي اجلاس كا انعقاد اور تعاون معاہدوں پر دستخط كرنا ہے.



انہوں نے كہا كہ ژان مارك ارو اپنے ايراني ہم منصب محمد جواد ظريف كے ساتھ ملاقات كے علاوہ ايراني صدر حسن روحاني، ايراني اسپيكر علي لاريجاني اور دوسرے اعلي ايراني حكام كے ساتھ ملاقاتيں كريں گے.



انہوں نے بتايا كہ فرانس كي 60 كمپنيوں كے نمائندے فرانسيسي وزير خارجہ كے ہمراہ ايران كا دورہ كريں گے.



*9393*271**