ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں: پاکستانی سینیٹر

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرمین نے ايراني مجلس (پارليمنٹ) کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميٹي کے سربراہ کے حالیہ دورہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.

يہ بات پاكستان كي حكمران جماعت كي سينيٹر 'نزہت صادق' نے ہفتہ كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان اچھے ديرينہ تعلقات قائم ہيں اور ان تعلقات كو فروغ دينا ضروري ہے.



انہوں نے ايراني مجلس (پارليمنٹ) كي قومي سلامتي و خارجہ پاليسي كميٹي كے سربراہ 'علاء الدين بروجردي' كے دورہ پاكستان كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے پارليماني تعلقات فائدہ مند ہوں گے.



پاكستاني حكمران پارٹي كي ركن نے پاكستان اور بھارت كے درميان تعلقات كو بہتر بنانے كے لئے ايران كے ثالثي كردار كو سراہتے ہوئے كہا كہ ايران اور پاكستان خطے ميں دواہم ملك ہيں اور علاقائي امن اور سلامتي كو برقرار ركھنے ميں اہم كردار ادا كررہے ہيں.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ پاكستان قومي، علاقائي اور ہمسايہ ممالك كے مفاد كے برعكس كوئي اقدامات نہيں كرے گا.



**271*9393*