صدر روحانی کے نام کویتی امیر کا پیغام، باہمی تعلقات بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے: ایرانی سفیر

تہران - ارنا - کویت میں تعینات ایرانی سفیر نے ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان اچھے تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے نام کویتی امیر کے خصوصی پیغام، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے.

يہ بات سفير 'علي رضا عنايتي' نے ہفتہ كے روز كويت سٹي ميں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني صدر 'حسن روحاني' كو كويتي امير كے خصوصي پيغام سے خطے ميں باہمي تعاون كي راہ ہموار ہوگي اور اس سے مستقبل ميں مثبت نتائج برآمد ہوں گے.



عنايتي نے كہا كہ كويتي امير كے اس پيغام خطے كے بحرانوں كے حل كے لئے سياسي مذاكرات كي نشاندہي كرتا ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران يقين ركھتا ہے كہ علاقائي بحرانوں كو صرف سياسي مذاكرات سے حل كيا جا سكتا ہے.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ممالك بالخصوص علاقائي ممالك كے ساتھ خطے كے عوام كي خوشحالي اور تعمير و ترقي كے لئے كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كا خير مقدم كرتا ہے.



تفصيلات كے مطابق، گزشتہ دنوں ايران كے دورے پر آئے ہوئے كويتي امير كے ايلچي اور وزيرخارجہ 'شيخ صباح الخالد الصباح' نے كويتي امير كے خصوصي پيغام كو اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر كو پيش كرديا.



٩٣٩٣*٢٧٤**