ایران، ہمارا اہم ہمسایہ اور عالم اسلام کا با اثر ملک ہے: پاکستانی اسپیکر

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے بلکہ وہ خطے اور دنیائے اسلام کے لئے بھی با اثر ملک کی حیثیت رکھتا ہے.

یہ بات 'سردار ایاز صادق' نے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آنے والے ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ 'علاء الدین بروجردی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.



اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی کی حالیہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سنی، شیعہ سمیت تمام اسلامی ممالک کے درمیان درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا.



اس ملاقات اعلی ایرانی رکن مجلس علاء الدین بروجردی نے کہا کہ عالم اسلام اور اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ خطرات سے مقابلے کرنے کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے.



انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور استحکام کے قائم کے حوالے سے پاکستان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران میں پاکستان کی طرح شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی قائم ہے.



بروجردی نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں.



تفصیلات کے مطابق، علاء الدین بروجردی گزشتہ بدھ کے روز ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جس کا مقصد ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کی جانب سے پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ایران میں منعقد ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامہ پیش کرنا تھا.



بروجردی گزشتہ رات اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے.



٩٣٩٣*٢٧٤**