نئے ايراني سفير كي ايكواڈور كي نائب صدر سے ملاقات، اسناد تقرري پيش

ميڈرڈ - ارنا - ايكواڈور ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے نئے سفير نے ايكواڈور كي خاتون نائب صدر كے ساتھ ايك ملاقات ميں اپني اسناد تقرري پيش كيں.

ايراني سفير 'سعادت آقاجاني' نے گزشتہ روز ايكواڈور كے دارالحكومت كويٹو ميں نائب صدر 'سينڈرا نارنجو' كے ساتھ ملاقات كي.



فريقين نے اس نشست كے دوران اسلامي جمہوريہ ايران اور ايكواڈور كے درميان اقتصادي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون سميت علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر باہمي تعلقات كو فروغ دينے پر زور ديا.



٩٣٩٣*٢٧٤**