28 جنوری، 2017 7:14 AM
News Code: 3398814
0 Persons
ایران جوہری معاہدے پر پابند ہیں: فرانس

تہران - ارنا - فرانسیسی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانس، اسلامی جمہوریہ ایران اور مغرب کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے پُرعزم اور اپنے وعدوں پر پابند ہے.

'رومن نڈال' گزشتہ جمعہ كي رات پريس كانفرنس كرتے ہوئے مزيد بتايا كہ فرانسيسي وزير خارجہ 'يان مارك آئرولٹ' پير كے روز ايران كا دورہ كريں گے.



انہوں نے كہا كہ فرانس كے وزيرخارجہ كا آئندہ دورہ ايران، جوہري معاہدے كے حوالے سے يورپ كي شفاف كاركردگي اور عزم كي علامت ہے.



ترجمان نے فرانسيسي وزيرخارجہ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ جوہري مذاكرات ميں شامل تمام ممالك نے ايران كے ساتھ جوہري معاہدے كي بھرپور حمايت كي تھي اور اب تمام فريقين اس معاہدے كے من و عن عمل كريں گے.



يورپي ممالك كي جانب سے ايران جوہري معاہدے كے مكمل نفاذ پر اپنے عہد و عزم كے حوالے سے بيانات ايسے وقت ميں سامنے آرہے ہيں جب بين الاقوامي جوہري توانائي ادارے نے بھي گزشتہ ماہ اعلان كيا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے جوہري معاہدے كے حوالےسے اپنے وعدوں پر عمل كيا ہے.



٢٧٤**