ظریف،موگرینی کی ملاقات/اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

ڈیووس - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا.

سوئٹزرلينڈ كے شہر ڈيووس ميں عالمي اقتصادي فورم كے اجلاس كے موقع پر محمد جواد ظريف اور فيڈريكا موگريني نے ايك ملاقات كے دوران اہم امور پر بات چيت كي.



ايراني وزير خارجہ ايك اعلي سطحي سياسي اور اقتصادي وفد كے ہمراہ شامي مسئلے كے حل كے حوالے سے ايك غير سركاري مشاورتي اجلاس ميں شركت كے لئے گزشتہ بدھ كے روز ڈيووس پہنچے.



اس دورے كے موقع پر ايراني وزير خارجہ نے اپنے سوئٹزرلينڈ اور فن لينڈ كے ہم منصبوں كے ساتھ ملاقاتيں كيں.



سوئٹزرلينڈ كے شہر ڈيووس ميں عالمي اقتصادي فورم كے 47ويں اجلاس ميں دنيا بھر كي سياسي اور كاروباري شخصيات نے شركت كي اور يہ اجلاس چار روز تك جاري رہے گا.



271**