ایران،سوئس وزرائے خارجہ کی ملاقات/اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈیووس - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمدجواد ظریف ' نے اپنے سوئس ہم منصب 'ڈیدر بورکلٹر' کے ساتھ ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

سوئزرلينڈ كے شہر ڈيووس ميں عالمي اقتصادي فورم كے اجلاس كے موقع پر ايران،سوئس وزرائے خارجہ نے ايك ملاقات كے دوران دو طرفہ اہم مسائل سميت علاقائي اور بين الاقوامي امور پر تبادلہ خيال كيا.





فريقين نے اسلامي جمہوريہ ايران اور سوئزرلينڈ كے درميان بينكنگ شعبے ميں دو طرفہ تعلقات كو فروغ دينے كا جائزہ ليا.



ايراني وزير خارجہ نے عالمي اقتصادي فورم كے اجلاس كے بعد يورپي يونين كي خارجي پاليسي كي سربراہ 'فيڈريكا موگريني' كے ساتھ بھي ملاقات كي.



اس ملاقات ميں اقوام متحدہ كي خصوصي مندوب برائے شامي امور 'اسٹفن دي مستورا' نے بھي شركت كي ہے.



ڈيووس اجلاس ميں شركت كے بعد محمد جواد ظريف ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور جائيں گے جہاں وہ اسلامي تعاون تنظيم كے وزرائے خارجہ كے اجلاس ميں شركت كريں گے جس كا مقصد ميانمار كے مسلمانوں كي حاليہ صورتحال كا جائزہ لينا ہے.



تفصيلات كے مطابق عالمي اقتصادي فورم كا 47 ويں اجلاس 17 سے 20 جنوري تك سوئزرلينڈ كے شہر ڈيووس ميں جاري رہے گا.



*9393*271**