شام کے حوالے سے ڈیووس میں نشست کا انعقاد، ایرانی وزیرخارجہ کی شرکت

ڈیووس - ارنا - سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس موقع پر شام کے حوالے سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایرانی وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' اور یورپی یونین کی پالیسی چیف سمیت مختلف یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں.

بند كمرے ميں منعقد ہونے والي اس نشست ميں وزير خارجہ محمدجواد ظريف، يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي سربراہ 'فدريكا موگريني' اور اقوام متحدہ كي ايلچي برائے امور شام 'اسٹافن ڈي مستورا' نے شركت كي ہے.



اس كے علاوہ ايراني وزير خارجہ آج ڈيووس اجلاس كي ' ايران خطے اور دنيا ميں' نشست سے خطاب كريں گے.



ڈيووس اجلاس ميں شركت كے بعد محمدجواد ظريف ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور جائيں گے جہاں وہ اسلامي تعاون تنظيم كے وزرائے خارجہ كے اجلاس ميں شريك ہوں گے جس كا مقصد ميانمار كے مسلمانوں كي حاليہ صورتحال كا جائزہ لينا ہے.



تفصيلات كے مطابق عالمي اقتصادي فورم كے 47 ويں اجلاس 17 سے 20 جنوري تك سوئزرلينڈ كے شہر ڈيووس ميں جاري رہے گا.



۲۷۴**