18 جنوری، 2017 9:34 AM
News Code: 3397181
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ سوئزرلینڈ پہنچ گئے

ڈیووس - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' ڈیووس عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سوئزرلینڈ کے شہر 'زیورخ' پہنچ گئے.

گزشتہ رات زيورخ بين الاقوامي ايئرپورٹ پہنچنے پر سوئس دارالحکومت برن ميں تعينات ايراني ناظم الامور 'مہدي عابدي' نے وزيرخارجہ اور ان کے ہمراہ اعلي سطح ايراني وفود کا استقبال کيا.



ايراني وزير خارجہ آج بروز بدھ ڈيووس اجلاس کي ' ايران خطے اور دنيا ميں' نشست سے خطاب کريں گے.



ڈيووس اجلاس ميں شرکت کے بعد محمدجواد ظريف ملائيشيا کے دارالحکومت کوالالمپور جائيں گے جہاں وہ اسلامي تعاون تنظيم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں شريک ہوں گے جس کا مقصد ميانمار کے مسلمانوں کي حاليہ صورتحال کا جائزہ لينا ہے.



تفصيلات کے مطابق عالمي اقتصادي فورم کے 47 ويں اجلاس 17 سے 20 جنوري تک سوئزرلينڈ کے شہر ڈيووس ميں جاري رہے گا.



۹۳۹۳*۲۷۴**