ایرانی سفیر کا ایران اور ترکی کے درمیان ٹرانسپورٹیشن اور بینکاری شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع پر زور

انقرہ - ارنا - ترکی میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرگرمیوں کی توسیع کے لئے ٹرانسپورٹیشن اور بینکاری شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے.

يہ بات 'محمد ابراہيم طاہريان فرد' نے گزشتہ روز انقرہ كے ميئر 'مليح گوچيك' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے اعلي حكام ايران اور تركي كے درميان اقتصادي تعلقات كو 30 ارب ڈالر تك پہنچنے كے لئے زيادہ كوششيں كررہے ہيں.



طاہريان فرد نے كہا كہ اس مقصد كي رسائي تك دونوں ممالك كے در ميان بنيادي ڈھانچے سميت بينكينگ اور نقل و حمل شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينا چاہئيے .



ايراني سفير نے كہا كہ دونوں ممالك كے دارالحكومتوں تہران اور انقرہ خطے ميں اہم كردار ادا كررہے ہيں اور اسي لئے ايك دوسرے كے ساتھ كام كرسكتے ہيں.



انقرہ كے ميئر نے مسلمانوں كے درميان برادرانہ تعلقات قائم ہونے پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہم دونوں ممالك كے درميان سياسي، اقتصادي اور تجارتي تعلقات كي توسيع دينے كے خواہان ہيں.



۹۳۹۳*۲۷۴**