ایران نے اپنے فرائض پر عمل کیا ہے: یوکیا آمانو

ویانا - ارنا - بین الاقوامی جوہری توانايی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے اور ایران نے ایک سال گزر جانے کے بعد بھی مشترکہ جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے.

يہ بات يوكيا امانو نے اقوام متحدہ كے اكيڈمك كونسل كي كوآرڈينيشن ادارہ ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.



بين الاقوامي جوہري توانائي ايجنسي كي كاركردگي كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادار كا كام دنيا كے ممالك كا جوہري ہتيار بنانے سے روكناہے.



انہوں نے ايران كي جوہري كاميابيوں كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم ايران كي جوہري سرگرمياں قريب سے ديكھ رہے ہيں ليكن ابھي تك كوئي ايسي چيز نہيں ديكھي جس سے جوہري معاہدے كے خلاف ورزي ہوئي ہو.



اس سے پہلے امريكي نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے حال ہي ميں ايك اخبار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے جوہري معاہدے پر نكتہ چيني كي تھي جس كا يورپي ممالك كے سربراہان نے اپنے ردعمل ميں ايران كے ساتھ طے ہونے والے معاہدے كي حمايت كي تھي.



انہوں نے امريكہ كے نومنتخب صدر كو اس حوالے سے كوئي بھي اقدام كرنے كے حوالے سے خبرداركياتھا .



يورپي يونين كي خارجي سياسي امور كے سربراہ فيدريكا موگريني نے اپنے حاليہ بيان ميں كہاتھا كہ مشتركہ جوہري معاھدے يورپ اور دنيا كے سيكورٹي كي ضمانت ديتي ہے اور ہم اس كے عمل درآمد پر يقيني بنائيں گے.



انہوں نے يورپي ممالك كي ايران سے بڑھتے ہوئے تعلقات كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم ايران كے ساتھ يورپي ممالك كے سياسي اور اقتصادي تعلقات كي بحالي كے خواہاں ہيں.



271**