انسانی حقوق کا غلط استعمال کرنے والوں سے مقابلہ کریں گے: ایران

تہران - ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جہوریہ ایران انسانی حقوق کے غلط استعمال کرنے والوں کے ساتھ مقابلہ کیلئے پرعزم ہے.

يہ بات سنئير ايراني جوہري مذاكرات كار 'سيد عباس عراقچي' نے منگل كے روز ايراني عدليہ كي انساني حقوق كونسل كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران كي عدليہ اور وزارت خارجہ ايك دوسرے كے ساتھ اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف ہر طرح كي سازشوں سے مقابلہ كر رہے ہيں.



انہوں نے كہا كہ خوش قسمتي سے ايران كے خلاف جوہري الزامات كي حقيقت كے بعد بين الاقوامي برادري اور پوري دنيا كو اسلامي جمہوريہ ايران كا حقيقي چہرہ نماياں ہوا ہے.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور انساني حقوق كونسل اور اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كے درميان انساني حقوق كي حفاظت كے حوالے سے اچھا قريبي تعاون قائم ہے.



271**