جوہری معاہدہ،ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے: برطانوی عہدیدار

لندن - ارنا - ایران،برطانیہ چمیبر آف کامرس کے چیئرمین نے مغربی فریقین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ہمیں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئیے.

يہ بات ' ريچرڈ بكن' نے ايران كے جوہري معاہدے كے نفاذ كي پہلي سالگرہ كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كي كاميابيوں ميں سے ايك ايران اور برطانيہ كے سفارتخانوں كے كھولنے اور دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينا ہے.



انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے پر عملدرآمد كے بعد برطانيہ اور فرانس اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ سياحتي تعلقات كو وسعت دينے كے ہيں.



برطانوي عہديدار نے اس بات پر زور ديا كہ عالمي جوہري توانائي ادارے كے مطابق گزشتہ 2 سالوں سے اب تك ايران نے جوہري معاہدے كے سلسلے ميں اپنے تمام وعدوں پر عمل كيا ہے.



انہوں نے بتايا كہ برطانيہ اور ايران كے درميان بينكنگ تعلقات كو وسعت دينے كے ساتھ اقتصادي تعلقات كو فروغ دے سكتے ہيں.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ كے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹڑمپ جوہري معاہدے كي خلاف ورزي نہيں كرسكتے كيونكہ يہ كثير الجہتي معاہدہ ہے.



271**